مونس الٰہی کا سیکرٹری سہیل اصغر اعوان گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (آئی این پی) قومی احتساب بیورو ( نیب )لاہورنے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغراعوان کو گرفتارکرلیا ،سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کے الزام ہے۔نیب نے ملزم کو احتساب عدالت کے جج زبیرشہزاد کیانی کی عدالت میں پیش کیا ۔نیب نے موقف اختیارکیا کہ ملزم پرکروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔

ملزم نے سرکاری ٹھیکوں سے مبینہ کک بیکس وصول کیں جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔قانون کے مطابق ملزم سہیل اصغراعوان سے دستاویزات سمیت دیگرچیزیں ریکورکرنی ہیں ۔ عدالت ملزم کاجسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل اصغرکا 16اگست تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب تفتیشی سے تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close