وزارت مذہبی امور نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت مذہبی امور نے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس میں شرکت کے سلسلے میں درخواستیں طلب کر لی ہیں۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتیؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے لیے وزارت مذہبی امور کی جانب سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، عرس کا آغاز آئندہ سال 13 جنوری سے ہوگا۔وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتایا کہ کہ خواہشمند زائرین سے 31 اگست تک زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عرس کی تقریبات 13 تا 23 جنوری 2024 اجمیر شریف بھارت میں ہوں گی، درخواستیں زیادہ موصول ہونے پر 10 اکتوبر کو قرعہ اندازی کے ذریعے زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں بھارت نے اجمیر شریف روانگی کے منتظر پاکستانی زائرین کو عین وقت پر ویزا دینے سے انکار کردیا تھا، پاکستانی زائرین نے 3 فروری کو حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے سالانہ عرس پر انڈیا روانہ ہونا تھا۔اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نورالحق کا موقف تھا کہ پاکستانی زائرین سے نارواسلوک کو بھارتی وزارت خارجہ کی سطح پراٹھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close