پی ڈی ایم حکومت کو پاکستانیوں کے لیے توہین قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ مزاحیہ حکومت آخرکار اختتام کو پہنچی، پی ڈی ایم حکومت پاکستانیوں کے لیے توہین تھی۔تفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور رہنے والے اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مزاحیہ حکومت آخرکار اپنے اختتام کو پہنچی، کیسا تماشا تھا، پی ڈی ایم کی حکومت پاکستانیوں کے لیے توہین تھی۔

حماد اظہر نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے معیشت کو تباہ کیا، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، جمہوریت کو سبوتاژ کیا گیا۔رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ مسخروں کا ایک جھنڈ انا کی تسکین کے لیے اکٹھا ہوا، یہ حکومت پاکستانی عوام کے لیے توہین تھی۔واضح رہے کہ حماد اظہر تواتر سے پی ڈی ایم کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں انھوں نے موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی معاہدے کو بھی بدترین معاہدہ قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close