رواں مالی سال میں بجلی صارفین سے 721، ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے

لاہور( آئی این پی)حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی مزید مہنگی کرے گی ، رواں مالی سال میں بجلی صارفین سے مجموعی طو رپر 721ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر تک سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 25پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کی جائے گی جس سے صارفین پر 47ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ ستمبر سے دسمبر تک فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4روپے 35پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی جس سے صارفین پر122ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں بجلی صارفین سے مجموعی طو رپر 721ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے ۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق مذکورہ رقم توانائی شعبے کے گردشی قرضے میں کمی لانے کے لئے استعمال کی جائے گی، رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2130ارب روپے تک محدود کیا جائے گا،جون 2023ء تک پاور سیکٹر کا قرضہ 2700ارب روپے کے لگ بھگ ہو چکا تھا۔وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے بجلی مہنگی کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے بھی شیئر کر دیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close