پرویز خٹک نے تمام سیاسی جماعتوں کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سیاسی و مذہبی جماعتوں کیلئے دروازے کھلے ہیں ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرین تصادم اور دشمنی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے جے یو آئی س کے سربراہ مولاناحامد الحق سے ملاقات کی، جس میں سیاسی و انتخابی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین تصادم اور دشمنی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ ملک کی ترقی کی خاطر تمام دینی و سیاسی جماعتوں کیلئے دروزاے کھلے ہیں، بطور وزیراعلیٰ علماء کرام کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے تھے۔ مولانا حامد الحق نے کہا کہ پاکستان کی بقاء وسالمیت کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔آئندہ بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ مزید برآں پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے رہنماء اسحاق خٹک کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد پرویز خٹک (آج) بدھ کو نوشہرہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور کارکنوں سے ملاقات کر کے ملک میں رونماء ہونے والی سیاسی تبدیلیوں بارے اعتماد میں لیں گے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین و سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پارٹی کے قیام کے بعد (آج) بدھ کو نوشہرہ کا پہلا دورہ کر یں گے، وہ نوشہرہ میں پارٹی ورکرز سے عمائدین علاقہ کونسلرز اور سابق ناظمین سمیت ویلج چیئرمینوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور 19 اگست کو نوشہرہ میں پارٹی کے پہلے عوامی جلسے کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے جبکہ عمائدین ، کونسلرز و سابق ناظمین کو 19اگست کے جلسے میں شرکت کا دعوت دیں گے۔نوشہرہ میں پی ٹی آئی پی کے مقامی ترجمان اسحاق خٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی چیئرمین پرویز خٹک نوشہرہ میں ضلع بھر کے کارکنوں سے الگ الگ ملاقات کریں گے اور ملک میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے کارکنوں کو اعتماد میں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو 19 اگست کے پہلے جلسے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائیگی۔ اور وہ جلسہ گاہ کے لئے متعین جگہ کا دورہ بھی کریں گے۔ انہون نے کہا کہ 19 اگست کے جلسے کے لئے کارکن انتہائی پرجوش ہیں اور یہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد ملک کی سیاست میں تبدیلیاں رو نما ہو چکی ہے پرویز خٹک اپنے ضلع کے ورکرز اور عوام کو آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close