اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کےلیے ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ ان کا کہا کہ کل وزیراعظم سے مشاورت ہوگی جس مں اپنے نام دوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ ساتھیوں کے مشورے سے اپنے 3 نام 90 فیصد فائنل کرلیے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ کہا جارہا ہے کہ نواز شریف نے نام فائنل کر لیے، آپ سے مشاورت بے معنی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ جو مرضی کہہ لیں میری اپنی سوچ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں