سوات(پی این آئی) مسلسل زلزلے کے جھٹکے ۔۔ سوات اور گردو نواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 148 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔واضح رہے گزشتہ روز بھی لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں