ایشیاکپ اور افغانستان کیخلاف سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

اسلام آباد (پی این آئی )افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 10 اگست تک کیے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے اور اگلے ہفتے میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی منظوری کے بعد چیف سلیکٹر اور دوسرے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

افغانستان اور ایشیاکپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کو ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد فائنل کریں گے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا ٹاسک پاکستان اور افغانستان کے درمیان سری لنکا میں شیڈول سیریز کیلئے ٹیم کاانتخاب ہے اور یہ ہی ٹیم ایشیاکپ کے لیے ہوگی جبکہ سری لنکا اور بھارت کی کندیشنز میں قدرے فرق کی وجہ سے الگ الگ ٹیموں کا انتخاب کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 22 اگست، دوسرا 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں شیڈول ہے۔ دوسری جانب بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے آئی سی سی کی جانب سے تمام بورڈز کو ٹیم کے حتمی اعلان کے لیے 25 اگست تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close