عمران خان کو سزا سنانے والے جج کی سیکیورٹی میں اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل کرنے والے اسلام آباد سیشن کورٹ کے فاضل جج ہمایوں دلاور کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جج ہمایوں دلاور کی سکیورٹی پر موجود پولیس اسکواڈ میں اضافہ کردیا گیا، ان کے ساتھ دو پولیس اسکواڈ تعینات کردیے گئے، جج ہمایوں دلاور کیخلاف فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی مہم بھی چلائی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close