عمران خان کو کیسے اسلام آباد لایا جائے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) لاہور کے پرانے ائیرپورٹ پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کوہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد لایا جائے گا ۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد لاہورمیں پی ٹی آئی کارکنوں اوررہنماؤں کے گھر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

آپریشن پولیس سڑکوں پرلا اینڈ آرڈو کوکنٹرول کریگی،انویسٹی گیشن اورسی آئی اے پولیس رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں پرچھاپے ماررہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی احتجاج کی صورت میں مظاہرین کو فوری حراست میں لیا جائیگا، پولیس کو کارکنوں کی فہرستیں دوبارہ فراہم کردی گئیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close