عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنےکا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظام عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا گیا، تاریخ کے بدترین ٹرائل میں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام، انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close