سپریم کورٹ، توشہ خانہ کیس سے متعلق اپیلیں نمٹا دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق اپیلیں سپریم کورٹ نے نمٹا دی ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔۔۔۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعدد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج متوقع ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close