اسد عمر نے ن لیگ کو بڑا چیلنج دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے مریم اورنگزیب کی تقریر کے جواب میں ن لیگ کو چیلنج دے دیا ہے ۔۔۔۔ مریم اورنگزیب نے کہا تھا ہے کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ان کے نظر یہ کی وجہ سے کھڑی ہے، پاکستان کا ووٹر جانتا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو مشکل سے نکال سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی، ملک کے خلاف سازش کرنے والے آج منہ دکھانے کے قابل نہیں۔۔۔۔

مریم اورنگزیب کے اس دعوے جواب میں اسد عمر نے ن لیگ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے کسی بھی حلقے سے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑوا لیں، پتا چل جائے گا کہ اسلام آباد والے کیا سمجھتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close