نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کر لیا، اسلام آباد پولیس کا بھی 5 مقدمات میں آج ہی پیشی کا حکم

اسلام آباد (پی این آئی) نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج جمعہ کے روز ساڑھے 11 بجے نیب راولپنڈی آفس طلب کر لیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے زمان پارک اور بنی گالہ قیام گاہوں کی تزئین و آرائش کے اخراجات کی رسیدیں اور القادر ٹرسٹ کو فنڈز فراہم کرنے والوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔۔۔۔ نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو بنی گالہ اور زمان پارک کے ایڈریس پر طلبی کے سمن جاری کیے گئے۔۔۔۔

یہ بھی اطلاعات ہیں ک اسلام آباد پولیس نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو پانچ مقدمات میں آج ہی طلب کر لیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close