کراچی (آئی این پی) سابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سندھ میں نگراں سیٹ اپ مشاورت کا آغاز کل سے کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سندھ میں نگراں سیٹ آپ پر مشاورت کا آغاز کل سے ہوگا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور سینئر وزراء نگراں سیٹ آپ پر پارٹی کو رائے دیں گے۔
ذرائع سندھ حکومت نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلی سندھ کے لئے حکومت نے تین ناموں پر غور کیا ہے، تینوں نام پارٹی قیادت کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نگراں صوبائی کابینہ کے لئے مختلف شعبوں سے 18 شخصیات کے انٹرویو کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلی سندھ کے لئے پارٹی مشاورت مکمل کرنے کے بعد ایم کیو ایم سے بات چیت کا آغاز ہوگا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصار اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے درمیان آئندہ ہفتے اہم ملاقات ہوگی۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ نگراں وزیر اعلی سندھ اور کابینہ اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے بنائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں