توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک اور درخواست آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ خانہ فوجداری کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔۔۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کا کل کا آرڈر کالعدم قرار دے کر حق دفاع بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ ٹرائل کورٹ نے دفاع میں گواہوں کو پیش کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی اور تمام گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے آج حتمی دلائل طلب کیے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close