فواد چوہدری، علی زیدی، مسرت چیمہ سمیت کون کون واپس تحریک انصاف میں جانے کو تیار ہوگیا؟ رابطہ کرلیا

لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنما اب پچھتانے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان جوائن والے سئینر سیاست دانوں کی پی ٹی آئی میں دوبارہ جانے کی خواہش ہے۔

فواد چوہدری ،مسرت جمیشد چیمہ اور علی زیدی نے دوبارہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے رابطے کرنا شروع کر دئیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری ،علی زیدی مسرت جمشید کے علاوہ دیگر سیاست دانوں نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب سے رابطہ کیا۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرنے کا آخری فیصلہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان خود کریں گے ۔ عمر ایوب ابھی برطانیہ میں موجود ہیں ،عمر ایوب برطانیہ سے واپسی کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی سے اس حوالے سے بات چیت کرے گے۔جب عمران خان سے پارٹی چھوڑنے والوں کی دوبارہ واپسی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی میں عہدہ چھوڑنے والے اور پارٹی چھوڑنے والے میری نظر میں برابر ہیں۔عمران خان نے کہا کہ حالات بہتر ہونے پر وہ سب کا کیس باری باری دیکھیں۔کچھ لوگوں نے دباؤ میں آکر پارٹی چھوڑی جب کہ کچھ لوگوں کے کاروبار تباہ کیے گئے اس وجہ سے وہ پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

چند دن قبل ہی مسرت چیمہ نے کہا تھا کہ جمشید اقبال چیمہ صاحب کو پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل پریس کانفرنس کرنے والوں کو پیغام ہے کہ آپ سیاست بھی چھوڑ دیں تو بھی آپ کے ساتھ مال غنیمت والا سلوک جاری رہے گا. ہمارا حق ہے کہ ہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں اور ہمیں اس سے بھی محروم رکھا جارہا ہے.مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ پہلے ہمارے ساتھ جیل میں سیاسی قیدیوں کی بجائے جنگی قیدیوں والا سلوک روا رکھا گیا۔جب کہ ۹ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کیس میں شامل تفتیش ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close