ن لیگ کے بڑے رہنما کی نااہلیت آج ختم ہو گئی، مبارکبادیں

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے سینئر رہنما طلال چوہدری کی 5 سال کے لیے نااہلی کی سزا آج 2 اگست 2023 کو ختم ہو گئی ہے۔۔۔مسلم لیگ ن نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری کو سپریم کورٹ نے 2 اگست 2018 کو توہینِ عدالت کے الزام میں 5 سال کے لیے نااہلی کی سزا سنائی تھی۔۔۔۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے جلسے میں آمریت کو قانونی سہارا دینے والے ججز پر تنقید کی تھی۔۔۔۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصل آباد کے جلسے میں طلال چوہدری کی تقریر پر سوؤ نوٹس لیا تھا۔۔۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نااہلی کی مدت ختم ہونے پر کہا ہے کہ طلال بھائی کو سپریم کورٹ سے پانچ سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارک ۔۔۔۔ بہادر، بے گناہ اور پرعزم بھائی طلال چوہدری کو مبارک ہو جنہوں نے قائد محمد نواز شریف سے اور جماعت سے نظریاتی وابستگی،وفا اور محبت پر پانچ سال نااہلی کی سزا بھگتی جو آج ختم ہو گئی ہے۔۔۔۔۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طلال چوہدری تو پانچ سال بعد اہل لیکن انھیں ناحق سزا دینے والے عوام اور تاریخ کی نظر میں تاحیات نااہل ہو چکے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج طلال چوہدری اپنے ضمیر ہی نہیں، وقت اور عوام کی عدالت میں بھی سرخرو ہے، الحمدللہ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close