پشاور میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا پارٹی سیکریٹریٹ قائم کردیا گیا، پرچم بھی لہر ادیا

پشاور (پی این آئی) صوبائی دارلحکومت کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا پارٹی سیکریٹریٹ قائم کردیا گیا ہے جبکہ عمارت پر پارٹی کا پرچم بھی لہرا دیا گیا ہے۔

سابق ایم این اے حاجی شوکت علی اور سابق صوبائی وزیر اشتاقی ارمڑ کو پارٹی سیکرٹریٹ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، پارٹی رہنما حاجی شوکت علی کے مطابق پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے کور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، تمام فیصلے مشاورت سے کریں گے ون مین شو نہیں ہوگا، پارٹی کے انتخابی نشان کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا، اس سلسلے میں ابھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔ پارٹی چیئرمین پرویز خٹک کی ہدایت پر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے صوبے بھر میں جلسے کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، پہلا جلسہ نوشہرہ میں 19 اگست کو کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں