قومی اسمبلی کب تحلیل ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اتفاق ہوگیا، الیکشن رواں سال نہ ہونے کا امکان

لاہور (پی این آئی )ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا ہے اور نگران حکومت کے وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے لیکن آج حکومت نے اچانک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر کا بھاری اضافہ کر کے عوام کو زور دار جھٹکا دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اچانک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے حیران کن تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” اس کا واضح مطلب ہے کہ الیکشن اس سال نہیں ہونے والے ۔۔“ سینئر صحافی نے اپنے پیغام میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ ” ملکی مفاد میں عوا م کیلئے کی جانے والی مہنگائی “۔کچھ دیر قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اچانک منظر عام پر آئے اور عوام پر مہنگائی ایک اور طوفان برپا کر کے چلے گئے ۔انہوں نے اپنے پیغام کہا کہ ملکی مفاد میں پٹرول کی قیمت 20 روپے تک بڑھانے فیصلہ کیا گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں