اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر عثمان بزدار اور خسرو بختیار سمیت 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔
منگل کو تحریک انصاف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔تحریک انصاف نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔اس کے علاوہ جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک اور محمد اختر ملک کی بھی پارٹی پالیسی سے انحراف پر بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے سید محمد ندیم شاہ، اہتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کو بھی تحریک انصاف سے نکال دیا گیا۔ میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، اور محمد افضل کی بھی تحریک انصاف سے بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔
تحریک انصاف نے احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان علیزائی اور سلمان خان گدوکا کی بھی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی۔ اکرم کانو، محیی الدین سولنگی، مخدوم افکار الحسن اور راجا محمد سلیم کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا۔پریس ریلیز کے مطابق تمام ارکان کی پاکستان تحریک انصاف سے رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے اور پارٹی کا نام، عہدہ اور رکنیت کا استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں