بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے پاس کون سا کارڈ ہونا لازمی ہے؟ خبردار کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی) نادرا نے ایئرلائنز کی انتظامیہ کو بیرون ملک جانے والے مسافروں کے پولیو کارڈ چیک کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر نئی سفری پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے۔حکومتی احکامات پرنادرا حکام کی جانب سے ایئرلائنز انتظامیہ کوکراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کے پولیو کارڈز چیک کرنے کی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نادراحکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفرکرنے والے مسافراپنے اپ ڈیٹڈ آن لائن پولیو کارڈزساتھ رکھیں۔نادرا کی جانب سے پرانے پولیو کارڈ کی میعاد ختم کرنے کے باعث اپڈیٹڈ آن لائن پولیو کارڈ کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں