خواجہ آصف کو وزیراعظم بنائے جانے کی پیشکش، کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں جب وہ قید میں تھے تو انہیں وزیراعظم بننے کی پیش کش کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی۔۔۔۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو میں کہا کہ یہ تجویز مالکان کی طرف سے آئی تھی یا نہیں؟ یہ انہیں نہیں معلوم، تجویز میں کہا گیا کہ بطور وزیر اعظم آپ کا اور شاہد خاقان عباسی کا نام ہے ،

مگر آپ کی قیادت کو ابھی انتظار کرنا پڑے گا، میں نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ اگر شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بن جائیں تو مجھے اعتراض نہیں ہو گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close