علی محمد خان کو رہائی مل گئی، 80روز بعد بالآخر گھر پہنچ گئے

مردان (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو مردان جیل سے رہا کر دیا گیا۔سابق وفاقی وزیر علی محمد 80 روز بعد مردان جیل سے رہا ہوگئے۔

سیشن کورٹ نے آج ان کی رہائی کا آرڈر جاری کیاتھا۔علی محمد خان مرادن جیل سے رہائی کے بعد گھر چلے گئے۔خیال رہے کہ علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل کے باہر سے خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close