اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے 26 جولائی سے یکم اگست تک ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موجودہ بارشوں کی صورتحال پر نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے اجلاس کا انعقاد کیا، اجلاس کی صدارت قائم مقام چئیرمین این ڈی ایم اے نے کی۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات، فیڈرل فلڈ کمیشن، پی ڈی ایم ایز اور دیگر محکموں کی شرکت اجلاس میں حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال، ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے حالیہ بارشوں کے بعد امداد و بحالی کے اقدامات کے بارے میں آگاہی دی گئی، شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم 81 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 77 فیصد تک بھر چکے ہیں۔اجلاس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شاہدرہ پل کے قریب واقع دریائے راوی کی آبی گزرگاہ اور منگلا ڈیم کے بہاؤ کے راستے میں موجود تجاوزات کو ہٹانے کی تجویز دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں