لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر خاتون رہنما سمیرا ملک نے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
بہاولپور: پی ٹی آئی کی رہنما سمیرا ملک نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا#PublicNews #NewsUpdates #PTI pic.twitter.com/j4EzuZLXWf
— Public News (@PublicNews_Com) July 25, 2023
اپنے ویڈیو بیان میں سمیرا ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں, ہر پاکستانی وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے ، اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھولنے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، بدقستمی سے 9 مئی کے روز شہداء کے ورثاءکو تکلیف پہنچائی گئی اور قومی اداروں پر حملے کیے گئے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ پارٹی کے عہدے اور رکنیت دونوں سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں