صوبائی دارالحکومت میں موسلادھار بارش نے انتظامیہ کا پول کھول دیا

لاہور(پی این آئی) موسلادھار بارش کے باعث کنال روڈ پر بڑے بڑے گڑھے بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث جگہ جگہ تباہی کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، کینال روڈ پر مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب 3 بڑے گڑھے بن گئے، تینوں گڑھے 10 سے 15 فٹ گہرے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی ٹیم اس جگہ پر نہیں پہنچی جبکہ ٹریفک کا اب بھی وہاں سے گزر ہے جو کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے، شہریوں نے دوسروں کو حادثہ سے بچانے کیلئے نشان کے طور پر درختوں کی شاخوں کو گڑھوں میں نصب کررکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close