بھارت آئے نہ آئے، پاکستان کو ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیےیا نہیں ؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے بھارت آئے نہ آئے ان کی اپنی مرضی ہے، لیکن پاکستان کو سو فیصد ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے۔ عطا تارڑ نے نجی ٹی وی سے پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اگر دشمن کو مات دینی ہے تو اس کے ہوم گراؤنڈ پر مات دیں، پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارت سے بہتر ٹیم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close