منی لانڈرنگ کیس ،سابق وفاقی وزیرمونس الہٰی اشتہاری قرار

لاہور(پی این آئی )منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیرمونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی کو ملک سے فرار ہونے کے باعث انہیں اشتہاری قرار دیا گیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے مونس الہٰی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ،جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں مونس الہٰی سمیت دیگر 3 ملزمان کیخلاف چالان جمع ہو گئے ہیں ۔

خیال رہے کہ مونسی الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کے 2مقد مات درج ہیں ۔مقدمے کے مطابق مونسی الہٰی اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے باہر لے کر گئے، مونسی الہٰی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ اور جائیداد منجمد ہونے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اوررہائش گاہ کادرست ایڈریس بھی طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close