5.1شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

مینگورہ (پی این آئی) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 206 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔زلزلے کے سبب شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے نکل آئے ، زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں