انتہائی افسوسناک حادثہ، اسلام آباد موٹروے پر 4 بسیں، کار اور وین ٹکراگئی، 35 افراد زخمی

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ علی الصبح بارش کے باعث پھسلن کے وجہ سے پیش آیا۔جیو نیوز کے مطابق  موٹروے پر 4 بسیں، ایک کار اور ایک وین آپس میں ٹکرا گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 11 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں