نواز شریف کا ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کیلئے اہم فیصلہ، حکمت عملی سامنے آ گئی

لندن/لاہور( آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل لیگی امیدواروں کے حلقوں میں خفیہ سروے کرایا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ممکنہ امیدواروں کی اپنے اپنے حلقوں میں موجودہ ساکھ کے حوالے سے سروے کی بنیاد پر رپورٹس تیار کی جائیں گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جائزہ لے کر یہ رپورٹ بھی مرتب کی جائے گی کہ پنجاب میں کتنے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں لیگی امیدواروں کو بظاہر برتری حاصل ہے اور کتنی نشستیں حاصل ہوسکیں گی، اس بارے بھی رپورٹ مرتب ہو گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دو ہفتوں میں سروے مکمل کر کے پنجاب کی قیادت کے حوالے کیا جائے گا،پنجاب کی قیادت سروے کے نتائج پر مشتمل رپورٹ اپنی سفارشات کے ساتھ اعلی قیادت کو جمع کروائے گی، جن امیدوواروں کی اپنے حلقوں میں ساکھ اچھی نہیں ہوگی ان کی جگہ کسی اور کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سروے کی بنیاد پر ہی دیگر جماعتوں سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close