عام انتخابات پرانی یا نئی حلقہ بندیوں پر، معاملہ طے کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کا مشاورتی عمل وزیراعظم نے شروع کردیا ہے، وزیراعظم اتحادیوں سے مشورے کے بعد لیڈرآف اپوزیشن سےمشاورت کریں گے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن اصلاحات چند روز میں ہوسکتی ہیں اور ہونی چاہیئں، پرانے الیکشن رولز پر ہی الیکشن ہونے چاہیئں، الیکشن کمیشن پرانی مردم شماری پر کام شروع کرچکاہے،

الیکشن کمیشن پرانی حلقہ بندیوں پر پراسس شروع کرچکاہے، حلقہ بندی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو چار ماہ درکار ہیں، جب تک نئی مردم شماری نوٹیفائی نہیں ہوتی ،نئی حلقہ بندیوں کا تصورہی نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close