چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ لوگ تھے ہی نہیں، ادھر ادھر سے لوگ لے آئے تھے، پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر کی دلیل

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا کہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی کی سمجھ نہیں آئی پہلے کہتا تھا امریکا نے نکالا پھر افواج کا کہا، ان کو تاریخ میں پہلی بار آئین اور قانون کے تحت ہٹایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ لوگ تھے ہی نہیں، ادھر ادھر سے لوگ لے آئے تھے،اتوار کو کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ 2018میں جس جذبے کے ساتھ ہمیں آپ نے منتخب کیا،

واضح اکثریت کے باوجود نتائج نہیں دیئے جا رہے تھے، میں اگر قومی اسمبلی کیلئے منتخب ہوا تو صوبائی اسمبلی کے رکن بھی تو تھے جن کی وفاق میں حکومت تھی، ماضی کی حکومت میں کوئی ایک کام بتا دیں جو کیماڑی میں ہوا ہو، آپ تو آئے ہی پاکستان کی تباہی کیلئے تھے،قادر پٹیل نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل چیخ رہا ہے کہ پاکستان میں زیادتی ہو رہی ہے، اس کا مطلب حکیم سعید نے صحیح لکھا تھا، احتجاج ہم نے اور آپ نے بھی کیے ہیں ہم نے تو 9مئی کی طرح واقعات نہیں کیے، حساس اداروں اور گھروں پر گئے، نقصان پہنچایا، دشمن ملک مذاق اڑا رہا تھا، جناح ہائوس کو تباہ کیا گیا، کرنل شیر خان کے مجسمے کو نظر آتش کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close