اسلام آباد(پی این آئی) مولانا فضل الرحمٰن کے گھر خوشیوں نے ڈیرہ ڈال لیا ۔۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے کا نکاح ہوگیا، مولانا اسجد محمود کا نکاح اسلام آباد میں صاحبزادہ خلیل احمد نے پڑھایا۔
تقریب میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔گورنر کے پی حاجی غلام علی، نگراں صوبائی وزیر تعلیم بھی شریک ہوئے۔عبدالغفور حیدری،وفاقی وزرا مولانا اسعد محمود،مولانا عبد الواسع شریک ہوئے،اس کے علاوہ سینیٹر عطاالرحمان،ارکان قومی اسمبلی، اکرم درانی اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں