سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے سرکاری ملازمین نے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر ملک احمد خان نے دھرنا کے شرکاء سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 35 فیصد تنخواہ میں اضافہ اور پنشن 17.5 فیصد مطالبات مان لیے گئے۔ ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر ہی ہوگا،لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ ہوگا،ملازمین کے مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close