ایک اور تگڑی سیاسی شخصیت نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا

ڈی جی خان(پی این آئی) پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرگئی، این اے 192 ڈی جی خان سے سردار محمد خان لغاری بھی ساتھ چھوڑ گئے۔انہوں نے 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا تھا اور اپنے مدمقابل شہبازشریف کو ہرایا تھا۔

 

 

 

سردار محمد خان لغاری نے حالیہ9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا،اپنےویڈیو بیان میں انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےاور اعلان کیا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیہ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔انہوں نے مزید اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو قوم کی بہتری کے لیے اور اپنے حلقے کی عوام کیلئے سیاست میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close