آج چھٹی کا اعلان

کراچی(پی این آئی) آج چھٹی کا اعلان۔۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر 11 جولائی کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےجس کے تحت اس دن بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام محکموں میں تعطیل ہوگی۔

 

 

 

 

حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عرس کے موقع پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے مزار پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔جبکہ سٹی وارڈن، فائر بریگیڈ، میڈیکل اور میونسپل سروسز کا عملہ عرس کے تینوں دن مزار پر اپنے فرائض انجام دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close