استحکام پاکستان پارٹی کا آئندہ عام انتخابات میں سولو فلائٹ کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)نے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر سولو فلائٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ یں کی جائے گی۔آئی پی پی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بعض حلقے استحکام پاکستان پارٹی کے متعلق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے افواہ سازی کر رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے گی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ہونے والی تمام باتیں قبل از وقت ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close