وہاڑی(پی این آئی)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے معروف صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ ضلع وہاڑی میں10 جولائی بروز سوموار کو مقامی تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا،تاہم اس چھٹی کا اطلاق یونیورسٹی اور بورڈ کے امتحانات،ایمرجنسی، طبی،میونسپل اور سیکیورٹی سروسز پر نہیں ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں