جناح ہائوس حملہ کیس، عمران خان کی بہنیں بھی مشکل میں گرفتار

لاہور (پی این آئی) جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں حماد اظہر،فرخ حبیب،میاں اسلم اقبال،علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی شامل ہیں۔اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں حلیمہ خان اور عظمیٰ خان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close