گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری ، پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ انتخاب کا شیڈول جاری ہوتے ہی صوبے میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور ناراض گروپ سامنے آگیا ہے ۔ گلگت بلتستان کے سابق وزیر خزانہ جاوید منوا کا کہنا ہے کہ 4 ارکان پر مشتمل ہم خیال گروپ سال بھر سے موجود تھا، ہمارے گروپ میں سپیکر نذیر احمد، سینئر وزیر راجا زکریا اور فتح اللہ خان شامل ہیں، اب یہ گروپ 8 سے 10 ارکان پر مشتمل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا گروپ مختلف فورم پر سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی پالیسیوں پر اختلاف رکھتا تھا، ہم نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر ہمیشہ کھل کر اختلاف کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم پی ٹی آئی کے مزید ارکان کو ناراض گروپ مین لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔جاوید منوا کا کہنا تھا جی بی میں فلور کراسنگ کا قانون لاگو نہیں ہوتا اور نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں کلیدی کردار ہمارے گروپ کا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close