تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی

بہاولنگر (پی این آئی)تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر ممتاز احمد متیانہ نے بھی پارٹی سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔

 

 

 

اپنے ویڈیو بیان میں ممتاز احمد متیانہ نے کہاہ 9مئی کے واقعات ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہیں جن کی شدید مذمت کرتا ہوں،ان کا کہناتھا کہ مسلح افواج ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے ۔ممتاز احمد متیانہ نے کہاکہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں، سیاسی مستقبل کا فیصلہ جلد کروں گا،ان کا مزید کہناتھا کہ حلقے کی عوام کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،ضلع بھر کی عوام کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے۔یاد رہے کہ ممتاز احمد متیانہ سابق ایم اے اور ضلع ناظم بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں