اسلام آباد (پی این آئی) ڈی آئی خان سے تحریک انصاف کے عہدیداروں حبیب اللہ کنڈی اور عرفان کنڈی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حبیب اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے اپنا سیاسی کیریئر 1985 میں شروع کیا، میں نان پارٹی بیس پر ایم پی اے منتخب ہوا، جب تک جونیجو تھا تب تک اس کے ساتھ تھا اس کے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا، 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھے پرویز خٹک نے گھر پر ٹکٹ بھیجا، 9 مئی کے واقعے کی اس وقت بھی مذمت کی اب بھی کرتا ہوں، میں تحریک انصاف کو خیرباد کہتا ہوں، پاکستان کا نقصان کیا گیا، تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، 9 مئی کے واقع میں ملوث نہیں ہوں ہمارے اوپر کسی کا دبائونہیں ہے۔حبیب اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر پارٹی نہیں چھوڑ رہا، میری عمر اجازت نہیں دیتی کہ ابھی کوئی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کروں، ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ آزاد حیثیت سے سیاست کرنی ہے یا پرویز خٹک کے ساتھ جانا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں