چھ گھنٹوں سے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے

اسلام آباد (پی این آئی ) لاہور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، بعض علاقے ندی نالے کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ گزشتہ 6گھنٹے میں سب سے زیادہ لکشمی چوک میں 234 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی،نشتر ٹاؤن کے علاقے میں 201 اورقرطبہ چوک میں 213ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 201،جوہر ٹاؤن میں 183، تاجپورہ اسکیم میں 202اور گلشن راوی میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں موسلادھار بارش کی وجہ سے لیسکو کے 110 فیڈرزسے بجلی کی سپلائی عارضی طور پرمعطل ہو گئی ہے، ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے،شدید بارش کے باعث بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ بارش رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close