ڈیفالٹ کا خطرہ اب ٹل گیا، اب آئی ایم ایف کے پاس کتنے ماہ بعد جانا پڑے گا ، مفتاح اسماعیل کا اہم انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے اور معیشت سنبھل جائے گی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مسئلے حل ہوگئے ڈیفالٹ کا خطرہ تھا اب ختم ہوگیا ہے ۔ اس نو ماہ کے بعد ہمیں آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں جانا ہوگا۔ہمیں ایک راستہ نظر آرہا ہے جس پر ہم جائیں گے توخیر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ڈیفالٹ کے خلاف ہمیں پورا انشورنس مل چکا ہے۔

بڑی چیز ہوگئی ہے چھوٹے چھوٹے مسئلے سلجھانے ہیں۔نئی حکومت آکر آئی ایم ایف کا ایک پروگرام کردیتی ہے تو مسائل حل ہوجائیں گے۔ حکومت کی گیس اور بجلی کی قیمت بڑھ گئی ہے اس وجہ سے مہنگائی ہوگئی ہے۔اگر خسارے میں ادارے کو نجکاری میں ڈال دیں تو مسائل حل ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close