پیٹرولیم مصنوعات کے 2 جہاز کن ممالک سے خریدی جائیں گے ، بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کےدو جہاز یو اے ای سےگورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیاد پرخریدیں گے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کا ایک جہازآذربائیجان سےخریدیں گے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہمیں 9 ماہ کے لیے ریلیف ملا ہے لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے بعد معیشت بحالی کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے جب کہ آنے والی حکومت کو آئی ایم ایف معاہدے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close