ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیاں، نیب نے پرویز الٰہی کے گر دگھیرا تنگ کر لیا

لاہور (پی این آئی) ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیاں ، نیب نے پرویزالٰہی سے جواب مانگ لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی نے 2022،23 میں گجرات ڈویژن میں اربوں روپے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی، ان ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اورٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق پرویزالٰہی نے 23 ارب 42 کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلے کیے،مونس الٰہی کے پرسنل سیکرٹری سہیل اعوان کے ملوث ہونے کے شواہد ملےہیں، سہیل اعوان نے آپکی طرف سے رشوت اورکک بیکس وصول کیں۔

نیب نوٹس کے مطابق پرویز الٰہی6 جولائی کو نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کو جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے جواب جمع کرائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے کار خاص زمان گن مین سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پرویز الٰہی اور زمان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ پرویز الٰہی اور زمان رقم کے لین دین سے متعلق بات کررہے ہیں۔ زمان چوہدری پرویز الٰہی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا اور اسے چند روز پہلے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔زمان اور سارہ انور کے رابطوں کی تصدیق بھی ہوگئی۔ اس کی پرویز الٰہی کی مبینہ بیوی سارہ انور کے گھر 71 دفعہ موجودگی ثابت ہوئی۔ایف آئی اینے زمان کے موبائل سے برآمد آڈیو فورنزک کے لیے بھجوا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close