عمران خان کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نا اہلی پر حیران کن ردِعمل، کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا گیا۔چیف کورٹ گلگت بلتستان نے خالد خورشید کی نااہلی کا فیصلہ سنا دیا۔چیف کورٹ ( عدالت عالیہ ) گلگت بلتستان میں 6 فریقین نے دلائل دیئے ۔

آج عدالت پیشی کے موقع پر جب عمران خان سے خالد خورشید کی نااہلی سے متعلق سوال کیا گیا تو عمران خان نے کہا کہ سمجھ جاو، اس کے پیچھے کون ہے، عمران خان نے مزید کہا کہ میرے وزرائے اعلیٰ میں سب سے بہترین خالد خورشید تھا۔ عمران خان مختلف مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کےلیے اس وقت اسلام آباد کی عدالت میں موجود ہیں۔عمران خان نے عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ سابق وزیراعظم عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا جمہوریت کے لیے نوازشریف اور دیگر سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں گے؟ ۔ عمران خان نے کہا کہ کونسی جمہوریت؟ الیکشن کروائیں۔ الیکن کے علاوہ کسی سے کیا بات چیت ہوگی؟۔عمران خان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سے رابطوں کی اطلاعات درست نہیں۔جبکہ عمران خان کی چھ مقدمات میں درخواست ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔عمران خان مختلف مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان آج صبح لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی دہشتگردی کے تین مقدمات میں ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کی۔ توشہ خانہ نیب کیس میں پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عمران خان کی عبوری ضمانت 13 جولائی تک منظور کی گئی۔ القادر ٹرسٹ کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کی گئی۔ دن بارہ بجے کیس کی سماعت ہو گی جس میں حتمی دلائل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں