اسلام آباد /دبئی(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت اجلاسوں میں سیاسی وقانونی امور پر مشاورت ہوئی ۔ پارٹی قیادت کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال ہو گا ۔
نواز شریف نے پارٹی اور انتخابی امور سے متعلق مریم نواز کو ٹاسک سونپ دیا ،عام انتخابات کے لیے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )نے رواں ماہ انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ،انتخابی مہم کے دوران ملک بھر میں جلسے منعقد کئے جائیں گے ،(ن )لیگ کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی سینئرلیڈرشپ کو ہدایت جاری کر دی ۔ نوازشریف نے ہدایت کی کہ الیکشن کیلئے پارٹی کا بیانیہ نوجوانوں کو مد نظر رکھ کر بنایا جائے۔ ذرائع کے مطابق نوجوانوں کیلئے آسان قرضے ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا لائحہ عمل بیانیے میں شامل کیا جائے گا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں